0
Wednesday 19 Jul 2017 14:28

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی دہشتگردوں کے 3 سہولتکار گرفتار

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی دہشتگردوں کے 3 سہولتکار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں دلہ زاک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار سہولت کاروں میں عبد العزیز، حیات اللہ اور زاہد اللہ شامل ہیں۔ ان تینوں سہولت کاروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ واضح رہے کہ زیرِ حراست سہولت کاروں نے ارسلان فلور مل میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی تھی، تینوں سہولت کاروں کو مزید تفشیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 654515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش