QR CodeQR Code

تعلیمات اسلامی کی پیروی میں انسانیت کی نجات ہے، علامہ عون نقوی

21 Jul 2017 16:58

کراچی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کے دوران ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں سے کہا کہ وہ فروعی اختلافات کو بھلا کر یکجا ہوں، کیونکہ اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، جس کے خاتمے کیلئے ہمیں ٹھوس اور مؤثر اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ علامہ محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ تعلیمات اسلامی کی پیروی میں انسانیت کی نجات اور فلاح ہے۔ مسجد اقصیٰ محمود آباد، مسجد باب العلم، امام بارگاہ شہدائے کربلا، مسجد و امام بارگاہ آخر الزماں اور دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دین کے سنہری اصولوں اور آئمہ طاہرین کی تعلیمات میں ہر دور کے انسانوں کیلئے رہنمائی موجود ہے، لہٰذا ہمیں ان مقدس اور اہم شخصیات کے نقش قدم پر چلنا ہوگا جن کی محبت کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں سے کہا کہ وہ فروعی اختلافات کو بھلا کر یکجا ہوں کیونکہ اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، جس کے خاتمے کیلئے ہمیں ٹھوس اور مؤثر اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 654932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/654932/تعلیمات-اسلامی-کی-پیروی-میں-انسانیت-نجات-ہے-علامہ-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org