QR CodeQR Code

دیر بالا، باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق 12 زخمی

26 Jul 2017 13:17

زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں, جنہیں امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دیر بالا میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی, جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دیر بالا میں پتراک کے علاقے پنداس میں پیش آیا, جہاں تیز رفتاری کے باعث باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 656330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/656330/دیر-بالا-باراتیوں-سے-بھری-بس-کھائی-میں-جا-گری-2-افراد-جاں-بحق-12-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org