QR CodeQR Code

قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب، وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری

30 Jul 2017 00:39

وزارت عظمیٰ کے امیدوار کل دوپہر دو بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ اسپیکر کل تین بجے تک جانچ پڑتال کے بعدامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ 30 جولائی سہ پہر تین بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، نئے وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جا سکیں گے جس کا شیڈول قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا ہے۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کل دوپہر دو بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ اسپیکر کل تین بجے تک جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریں گے۔ قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب منگل کی سہہ پر تین بجے خفیہ رائے شماری سے کرے گی۔ وزارت پارلیمانی امور کی سمری پر صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 657194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/657194/قومی-اسمبلی-کا-اجلاس-منگل-کو-طلب-وزیراعظم-کے-انتخاب-شیڈول-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org