QR CodeQR Code

مردان، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار گرفتار

30 Jul 2017 10:57

ڈی پی او مردان کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او نیاز حسین، انکے ڈرائیور اور گن مین کیخلاف نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ اور کرپشن کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، تاہم گذشتہ روز تینوں اہلکاروں کو جرم میں ملوث پا کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مردان پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ اور کرپشن کے الزام میں تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او اور دیگر 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او نیاز حسین خان، ان کے ڈرائیور اور گن مین کے خلاف نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ اور کرپشن شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر ان کی نگرانی شروع کر دی گئی، تاہم گذشتہ روز تینوں اہلکاروں کو جرم میں ملوث پا کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 657242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/657242/مردان-نان-کسٹم-پیڈ-گاڑیوں-کی-اسمگلنگ-کے-الزام-میں-سی-ٹی-ڈی-ایس-ایچ-او-سمیت-3-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org