QR CodeQR Code

پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے انصاف اور قانون کا بول بالا ہوا ہے، امجد علی وڑائچ

31 Jul 2017 20:46

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل مسلم لیگ کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آل شریف کی بادشاہت کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہو گیا ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے ججز کو میرٹ پر فیصلہ سنانے پر سلام پیش کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل مسلم لیگ فیصل آباد کے چیئرمین چوہدری امجد علی وڑائچ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے انصاف اور قانون کا بول بالا ہوا ہے، آل شریف کی بادشاہت کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہو گیا ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے ججز کو میرٹ پر فیصلہ سنانے پر سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا نااہل ہونا حق و سچ کی فتح ہے، سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دے کر عدلیہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، نادان لوگوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جو تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والے تمام افراد کے کھاتے کھولے جائیں اور تمام کرپٹ افراد کو بے رحم احتساب کی زد میں لایا جائے، احتساب اور انصاف کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔


خبر کا کوڈ: 657593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/657593/پاناما-کیس-پر-سپریم-کورٹ-کے-تاریخی-فیصلے-سے-انصاف-اور-قانون-کا-بول-بالا-ہوا-ہے-امجد-علی-وڑائچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org