0
Monday 31 Jul 2017 20:46

پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے انصاف اور قانون کا بول بالا ہوا ہے، امجد علی وڑائچ

پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے انصاف اور قانون کا بول بالا ہوا ہے، امجد علی وڑائچ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل مسلم لیگ فیصل آباد کے چیئرمین چوہدری امجد علی وڑائچ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے انصاف اور قانون کا بول بالا ہوا ہے، آل شریف کی بادشاہت کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہو گیا ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے ججز کو میرٹ پر فیصلہ سنانے پر سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا نااہل ہونا حق و سچ کی فتح ہے، سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دے کر عدلیہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، نادان لوگوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جو تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والے تمام افراد کے کھاتے کھولے جائیں اور تمام کرپٹ افراد کو بے رحم احتساب کی زد میں لایا جائے، احتساب اور انصاف کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
خبر کا کوڈ : 657593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش