QR CodeQR Code

پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد مسلم لیگ (ن) کمزور نہیں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گی، نازیہ راحیل

31 Jul 2017 22:13

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رہنماء کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے پاکستان زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کرے گا، ان کی قیادت میں پنجاب مثالی صوبہ بن چکا ہے اور مخالفین بھی شہباز شریف کی تقلید کرتے دکھائی دے رہے ہیں، وہ اسی محنت اور لگن کے ساتھ پورے ملک میں ترقی کی رفتار مزید تیز کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی نازیہ راحیل نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا خوش آئند ہے، مخالفین سمجھ رہے ہیں کہ پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد مسلم لیگ (ن) کمزور ہو جائے گی، لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے، مسلم لیگ (ن) اب پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے پاکستان زیادہ تیزی کے ساتھ ترقی کرے گا، ان کی قیادت میں پنجاب مثالی صوبہ بن چکا ہے اور مخالفین بھی شہباز شریف کی تقلید کرتے دکھائی دے رہے ہیں، وہ اسی محنت اور لگن کے ساتھ پورے ملک میں ترقی کی رفتار مزید تیز کریں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پہلے سے زیادہ بڑی طاقت بن کر سامنے آئے گی اور مخالفین کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 657639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/657639/پانامہ-کیس-کے-فیصلہ-بعد-مسلم-لیگ-ن-کمزور-نہیں-بلکہ-پہلے-سے-بھی-زیادہ-مضبوط-ہو-گی-نازیہ-راحیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org