QR CodeQR Code

کراچی، مسلح افراد کی فائرنگ سے بحرین پولیس کا اہلکار ہلاک

2 Aug 2017 21:27

مقتول افضل خان محسود چھٹیوں پر کراچی آیا تھا، قائدآباد مدینہ ٹاﺅن میں پرنس ٹیلر والی گلی کا رہائشی تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بحرین پولیس کے اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح شاہ لطیف ٹاﺅن میں غوثیہ ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افضل خان محسود کو ہلاک کر دیا۔ شاہ لطیف ٹاﺅن پولیس کے مطابق مقتول بحرین پولیس اہلکار تھا اور چھٹیوں پر کراچی آیا تھا۔ قائدآباد مدینہ ٹاﺅن میں پرنس ٹیلر والی گلی کا رہائشی تھا۔ مقتول کو مسلح افراد نے قبائلی دشمنی میں جاں بحق کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 658184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/658184/کراچی-مسلح-افراد-کی-فائرنگ-سے-بحرین-پولیس-کا-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org