QR CodeQR Code

پشاور، اپردیر میں شہید میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا

9 Aug 2017 20:02

نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، آئی جی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری و دیگر نے شرکت کی، نماز جنازہ کی عدائیگی کیبعد میتوں کو آبائی شہر روانہ کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کے کیساتھ لڑائی کے دوران اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد میتوں کو آبائی شہر روانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کی نماز جنازہ کور ہیڈ کواٹر پشاور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، آئی جی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری و دیگر نے شرکت ک۔ میجر علی سلمان اور حوالدار اختر علی کا تعلق لاہور سے ہے۔ یاد رہے گذشتہ رات سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں میجر علی سلمان سمیت 4 جوان شہید ہوئے جبکہ 1 دہشت گرد فائرنگ سے ہلاک ہوا۔


خبر کا کوڈ: 659832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/659832/پشاور-اپردیر-میں-شہید-میجر-علی-سلمان-اور-حوالدار-اختر-کی-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org