QR CodeQR Code

ہنگو، پولیس ٹریننگ کالج میں اہلکار نے خودکشی کرلی

10 Aug 2017 20:01

ڈیوٹی پر مامور اہلکار احسان اللہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے خود پر پستول سے فائرنگ کر دی، تاہم خود کشی کیوجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی جس کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں ڈیوٹی کے دوران ایک اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتم کر دیا۔ ہنگو کے پولیس ٹریننگ کالج میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار احسان اللہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کےلئے خود پر پستول سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ مجروح کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار احسان اللہ کا تعلق ضلع چارسدہ سے تھا، جبکہ خود کشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی جس کےلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 660103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660103/ہنگو-پولیس-ٹریننگ-کالج-میں-اہلکار-نے-خودکشی-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org