QR CodeQR Code

70 سال قبل ہمارے جو خواب تھے وہ آج حقیقت بن کر دنیا کے نقشے پر ابھر چکے ہیں، ملک اسلم نوید

12 Aug 2017 10:27

محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں جشن آزادی کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے، آخر میں جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ میئر میونسپل کارپوریشن سرگودہا ملک اسلم نوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیاگیا، اس کی حفاظت ہم دل و جان سے کریں گے اور انشااﷲ یہ قائم و دائم رہے گا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ 70 سال قبل ہمارے جو خواب تھے، وہ آج حقیقت بن کر دنیا کے نقشے پر ابھر چکے ہیں، پاکستان کا شمار دنیا کے مستحکم ممالک میں ہوتا ہے۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے، آخر میں جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 660230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660230/70-سال-قبل-ہمارے-جو-خواب-تھے-وہ-آج-حقیقت-بن-کر-دنیا-کے-نقشے-پر-ابھر-چکے-ہیں-ملک-اسلم-نوید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org