QR CodeQR Code

ضیا کو پتہ ہوتا کہ انکا بیٹا 62 اور63 میں پھنسے گا تو وہ اسے ختم کردیتا، خورشید شاہ

13 Aug 2017 00:21

چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج ملک میں گالی کی سیاست کی جا رہی ہے جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں پنجاب سے پیپلزپارٹی ختم ہو گئی ہے لیکن میرا ان کو جواب ہے کہ جب تک بھٹو کا ایک بھی ماننے والا زندہ ہے تب تک پارٹی زندہ رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ضیاءالحق کو پتہ ہوتا کہ ان کا روحانی بیٹا 62 اور 63 میں پھنس جائے گا تو وہ اسے ختم کر دیتا۔ چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج کوئی کنٹینر پر چڑھ کر خود کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اگر ضیاء الحق کو پتہ ہوتا کہ ان کا روحانی بیٹا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں پھنس جائیگا تو وہ اسے ختم کر دیتا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آج ملک میں گالی کی سیاست کی جا رہی ہے جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں پنجاب سے پیپلزپارٹی ختم ہو گئی ہے لیکن میرا ان کو جواب ہے کہ جب تک بھٹو کا ایک بھی ماننے والا زندہ ہے تب تک پارٹی زندہ رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار کی سیاست نہیں کرتی کیوں کہ ہمیں حکمران بننے کا کوئی شوق نہیں ہے جب کہ ذوالفقار علی بھٹو ملک میں جمہوریت چاہتے تھے اور اقتدار غریب کے لئے چاہتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 660721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660721/ضیا-کو-پتہ-ہوتا-کہ-انکا-بیٹا-62-اور63-میں-پھنسے-گا-وہ-اسے-ختم-کردیتا-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org