QR CodeQR Code

کراچی 70 فیصد ٹیکس دینے کے باوجود سہولتوں سے محروم، پانی کی قلت پر فساد ہوسکتا ہے، فاروق ستار

13 Aug 2017 20:36

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث کسی بھی وقت فساد ہو سکتا ہے، دنیا میں بہت سے ممالک قدرتی آفات کے باعث تباہ ہوئے لیکن پاکستان میں حکومتیں زلزلوں سے بڑی تباہی لے کر آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سے ممالک قدرتی آفات کے باعث تباہ ہوئے لیکن پاکستان میں سیاستدان زیادہ آفات لے کر آئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی قومی خزانے کا 70 فیصد ٹیکس دیتا ہے لیکن بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث کسی بھی وقت فساد ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سے ممالک قدرتی آفات کے باعث تباہ ہوئے لیکن پاکستان میں حکومتیں زلزلوں سے بڑی تباہی لے کر آئیں۔


خبر کا کوڈ: 660955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/660955/کراچی-70-فیصد-ٹیکس-دینے-کے-باوجود-سہولتوں-سے-محروم-پانی-کی-قلت-پر-فساد-ہوسکتا-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org