0
Sunday 13 Aug 2017 20:36

کراچی 70 فیصد ٹیکس دینے کے باوجود سہولتوں سے محروم، پانی کی قلت پر فساد ہوسکتا ہے، فاروق ستار

کراچی 70 فیصد ٹیکس دینے کے باوجود سہولتوں سے محروم، پانی کی قلت پر فساد ہوسکتا ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سے ممالک قدرتی آفات کے باعث تباہ ہوئے لیکن پاکستان میں سیاستدان زیادہ آفات لے کر آئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی قومی خزانے کا 70 فیصد ٹیکس دیتا ہے لیکن بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، شہر میں پانی کی شدید قلت کے باعث کسی بھی وقت فساد ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سے ممالک قدرتی آفات کے باعث تباہ ہوئے لیکن پاکستان میں حکومتیں زلزلوں سے بڑی تباہی لے کر آئیں۔
خبر کا کوڈ : 660955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش