QR CodeQR Code

بنوں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

16 Aug 2017 13:37

پولیس کیمطابق تھانہ منڈان میں تعینات کانسٹیبل مہران خان ڈیوٹی ختم ہونے کیبعد آج صبح گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے دوران نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ منڈان میں تعینات کانسٹیبل مہران خان ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد آج صبح گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔


خبر کا کوڈ: 661687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/661687/بنوں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیس-اہلکار-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org