QR CodeQR Code

ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے ہمارا سفر جاری رہے گا، میاں عرفان منان

17 Aug 2017 18:15

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این یوتھ ونگ کے رہنماء کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس ملک کی بقاء یقینی بنائی اور آج بھی اس کے استحکام کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیصل آباد کے ڈویژنل صدر میاں عرفان منان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ وطن عزیز نے اپنے قیام کے 70 سال مکمل کر لیے ہیں، ہمیں اپنی قوم پر فخر ہے، جس کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال صلاحیتوں سے نوازا ہے، یہ ملک صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ اس میں بسنے والی اقلیتوں کا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس ملک کی بقاء یقینی بنائی اور آج بھی اس کے استحکام کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے ہمارا سفر جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 662031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662031/ملک-کو-حقیقی-معنوں-میں-قائد-اعظم-کا-پاکستان-بنانے-کے-لیے-ہمارا-سفر-جاری-رہے-گا-میاں-عرفان-منان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org