QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید

17 Aug 2017 22:59

ٹیپو سلطان روڈ کے سگنل پر کھڑی پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رحمت زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان روڈ کے سگنل پر کھڑی پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رحمت زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے علاقے عزیزآباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور ان کے ڈرائیور کو شہید کر دیا تھا، جبکہ اس سے قبل ابوالحسن اصفحانی روڈ پر بھی فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔ رواں سال کراچی میں ابتک 17 پولیس افسران و اہلکار دہشتگردی کا شکار ہو چکے ہیں۔



خبر کا کوڈ: 662100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/662100/کراچی-میں-پولیس-موبائل-پر-فائرنگ-سے-ایک-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org