0
Thursday 17 Aug 2017 22:59

کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید

کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان روڈ کے سگنل پر کھڑی پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رحمت زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے علاقے عزیزآباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور ان کے ڈرائیور کو شہید کر دیا تھا، جبکہ اس سے قبل ابوالحسن اصفحانی روڈ پر بھی فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔ رواں سال کراچی میں ابتک 17 پولیس افسران و اہلکار دہشتگردی کا شکار ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ : 662100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش