QR CodeQR Code

افغانستان میں خودکش دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

23 Aug 2017 17:31

گورنر صوبہ ہلمند کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ آج صبح لشکرگاہ شہر کے قریب افغان فورسز پر ہوا جہاں اہلکار تنخواہ کی وصولی کے لئے ایک بینک کے سامنے جمع تھے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں خودکش دھماکے کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ گورنر صوبہ ہلمند کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ آج صبح لشکرگاہ شہر کے قریب افغان فورسز پر ہوا جہاں اہلکار تنخواہ کی وصولی کے لئے ایک بینک کے سامنے جمع تھے۔ ترجمان کے مطابق دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز اور عام شہری شامل ہیں تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم یا گروپ نے قبول نہیں کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی ایشیاء کے لئے نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد افغانستان میں یہ پہلا دھماکہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 663626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/663626/افغانستان-میں-خودکش-دھماکہ-5-افراد-جاں-بحق-درجنوں-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org