QR CodeQR Code

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا چین کا دورہ کرنیکا فیصلہ

24 Aug 2017 23:24

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ سب سے پہلے چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کرکے امریکا کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف دوست ملکوں کا دورہ کرکے امریکا کی نئی افغان پالیسی پر پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ سب سے پہلے چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کرکے امریکا کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔ اپنے دوروں کے دوران وزیرخارجہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے بھی دنیا کو آگاہ کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا نہ جانے کا فیصلہ نہیں ہوا بلکہ تاحال امریکا کے دورے کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 663989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/663989/وزیر-خارجہ-خواجہ-آصف-کا-چین-دورہ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org