0
Thursday 24 Aug 2017 23:24

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا چین کا دورہ کرنیکا فیصلہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا چین کا دورہ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف دوست ملکوں کا دورہ کرکے امریکا کی نئی افغان پالیسی پر پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ سب سے پہلے چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کرکے امریکا کی نئی افغان پالیسی کے حوالے سے پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔ اپنے دوروں کے دوران وزیرخارجہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے بھی دنیا کو آگاہ کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا نہ جانے کا فیصلہ نہیں ہوا بلکہ تاحال امریکا کے دورے کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 663989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش