QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان کا قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنیکا فیصلہ

25 Aug 2017 20:15

متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ذیلی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کو باقاعدہ طور پر عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رضانہ کارانہ طور پر خود کھالیں دے گا تو یہ اس کا اپنا معاملہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے عید الاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ذیلی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کو باقاعدہ طور پر عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رضانہ کارانہ طور پر خود کھالیں دے گا تو یہ اس کا اپنا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال فاروق ستار نے ایم کیو ایم کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو زکوة،فطرانہ اور چندہ جمع کرنے سے بھی منع کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں قربانی کی کھالوں سے اربوں روپے حاصل کیے جاتے ہیں اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی سربراہی میں قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ریاست کے خلاف سرگرمیاں کی جاتی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 664162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664162/ایم-کیو-پاکستان-کا-قربانی-کی-کھالیں-جمع-نہ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org