0
Friday 25 Aug 2017 20:15

ایم کیو ایم پاکستان کا قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنیکا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کا قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے عید الاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ذیلی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کو باقاعدہ طور پر عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رضانہ کارانہ طور پر خود کھالیں دے گا تو یہ اس کا اپنا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال فاروق ستار نے ایم کیو ایم کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم کو زکوة،فطرانہ اور چندہ جمع کرنے سے بھی منع کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں قربانی کی کھالوں سے اربوں روپے حاصل کیے جاتے ہیں اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی سربراہی میں قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ریاست کے خلاف سرگرمیاں کی جاتی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 664162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش