QR CodeQR Code

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر سعودی قونصلیٹ کے اعلیٰ افسر کے 3 بیٹے ڈوب کر ہلاک

26 Aug 2017 23:28

ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 3 نوجوان سعودی قونصل خانے کے اعلیٰ افسر کے بیٹے بتائے جاتے ہیں، جو چھٹیاں منانے کراچی آئے تھے، تاہم اس حوالے سے سعودی قونصلیٹ کی جانب سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ساحل سمندر ہاکس بے پر سعودی عرب سے آئے 3 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل ہاکس بے پر 3 نوجوان ڈوب گئے، واقعے کے بعد ایدھی کی ریسکیو ٹیم نے 2 کو زندہ بچا لیا، جنہیں مرشد اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، جبکہ کچھ گھنٹوں بعد تیسرے شخص کی بھی لاش نکال لی گئی، تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 3 نوجوان سعودی قونصل خانے کے اعلیٰ افسر کے بیٹے بتائے جاتے ہیں، جو چھٹیاں منانے کراچی آئے تھے، تاہم اس حوالے سے سعودی قونصلیٹ کی جانب سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 664509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664509/کراچی-کے-ساحل-ہاکس-بے-پر-سعودی-قونصلیٹ-اعلی-افسر-3-بیٹے-ڈوب-کر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org