QR CodeQR Code

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کر دی

19 Apr 2011 23:56

اسلام ٹائمز:قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں، مغربی دنیا مسئلے کا فوری حل نکالے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہوا اور المیوں کی نئی داستان رقم ہوئی ہے، مغربی دنیا نوٹس لے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کاری رک گئی ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کمیٹی کے چئیرمین رضا ربانی نے کہا کہ امریکی میڈیا حکومت اور عسکری قیادت کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔


خبر کا کوڈ: 66474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/66474/قومی-سلامتی-کی-پارلیمانی-کمیٹی-نے-امریکی-ڈرون-حملوں-مذمت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org