QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 جوان شہید

28 Aug 2017 01:17

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا کے قریب سرچ آپریشن کر رہی تھیں کہ اس دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں سپاہی عطاء الرحمن اور سپاہی عمران علی نے جام شہادت نوش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا کےقریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا کے قریب سرچ آپریشن کر رہی تھیں کہ اس دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کا دھماکا آپریشن رد الفساد کے تحت سرچ آپریشن کے دوران ہوا جس میں سپاہی عطاء الرحمن اور سپاہی عمران علی نے جام شہادت نوش کیا۔


خبر کا کوڈ: 664767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/664767/جنوبی-وزیرستان-بارودی-سرنگ-کے-دھماکے-میں-2-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org