0
Monday 28 Aug 2017 01:17

جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 جوان شہید

جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا کےقریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا کے قریب سرچ آپریشن کر رہی تھیں کہ اس دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کا دھماکا آپریشن رد الفساد کے تحت سرچ آپریشن کے دوران ہوا جس میں سپاہی عطاء الرحمن اور سپاہی عمران علی نے جام شہادت نوش کیا۔
خبر کا کوڈ : 664767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش