QR CodeQR Code

شریف برادران بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر آئینی حدود کو عبور کرتے ہوئے عدلیہ کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں، جویریہ ظفر آہیر

29 Aug 2017 15:15

جوہرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرپشن سے پاک سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھی، جس پر پاکستان کا ہر محب وطن شہری انہیں خراج تحسین پیش کر رہا ہے، 2018ء کے انتخابا ت میں تحریک انصاف کی یقینی فتح کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کی صدر جویریہ ظفر آہیر نے جوہر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ نون لیگ کی قیادت اداروں سے تصادم کی سوچ ختم کرے، سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد شریف برادران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور آئینی حدود کو عبور کرتے ہوئے عدلیہ کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں، ان کا یہ منفی طرزِ عمل ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شریف برادران کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرپشن سے پاک سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھی، جس پر پاکستان کا ہر محب وطن شہری انہیں خراج تحسین پیش کر رہا ہے، 2018ء کے انتخابا ت میں تحریک انصاف کی یقینی فتح کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 665235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/665235/شریف-برادران-بوکھلاہٹ-کا-شکار-ہو-کر-آئینی-حدود-کو-عبور-کرتے-ہوئے-عدلیہ-ہدف-تنقید-بنا-رہے-ہیں-جویریہ-ظفر-آہیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org