QR CodeQR Code

الزام تراشیوں میں مصروف سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، یعقوب شہباز

31 Aug 2017 18:33

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے نائب صدر نے کہا کہ کراچی اور اسکی عوام لاوارثوں کی طرح تنہا ہیں، یہ وقت ملکر کام کرنے کا ہے، الزام تراشی کا نہیں، جب انتظامی امور چلانے والوں سے انتظام نہیں چل رہے تو اُن کو اپنا منصب چھوڑ کر گھر بیٹھ جانا چاہیئے، لیکن عوام سے جھوٹے وعدوں سے گریز کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ باران رحمت کراچی والوں کیلئے زحمت بن گئی، شہر کے مختلف مقامات پر بارشوں سے جاں بحق ہونے والے تمام خاندانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، تمام انتظامی امور اور سٹرکیں بارش کے ہوتے ہی پانی میں بہتی نظر آئی، جس کے سبب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ آج پورے کراچی سمیت سندھ بھر میں سمندر کی مانند پانی بھرا ہوا ہے، سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں اور اپنی اپنی ذمہ داری سے اس مشکل وقت میں سبکدوش ہوگئے ہیں، ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور اسکی عوام لاوارثوں کی طرح تنہا ہیں، یہ وقت ملکر کام کرنے کا ہے، الزام تراشی کا نہیں، جب انتظامی امور چلانے والوں سے انتظام نہیں چل رہے تو اُن کو اپنا منصب چھوڑ کر گھر بیٹھ جانا چاہیئے، لیکن عوام سے جھوٹے وعدوں سے گریز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ رینجرز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کے جو کام سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے تھے، وہ سندھ رینجرز نے انجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 665792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/665792/الزام-تراشیوں-میں-مصروف-سندھ-حکومت-اور-بلدیاتی-اداروں-کو-عوام-کی-کوئی-فکر-نہیں-یعقوب-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org