0
Thursday 31 Aug 2017 18:33

الزام تراشیوں میں مصروف سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، یعقوب شہباز

الزام تراشیوں میں مصروف سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ باران رحمت کراچی والوں کیلئے زحمت بن گئی، شہر کے مختلف مقامات پر بارشوں سے جاں بحق ہونے والے تمام خاندانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، تمام انتظامی امور اور سٹرکیں بارش کے ہوتے ہی پانی میں بہتی نظر آئی، جس کے سبب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں یعقوب شہباز نے کہا کہ آج پورے کراچی سمیت سندھ بھر میں سمندر کی مانند پانی بھرا ہوا ہے، سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں اور اپنی اپنی ذمہ داری سے اس مشکل وقت میں سبکدوش ہوگئے ہیں، ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور اسکی عوام لاوارثوں کی طرح تنہا ہیں، یہ وقت ملکر کام کرنے کا ہے، الزام تراشی کا نہیں، جب انتظامی امور چلانے والوں سے انتظام نہیں چل رہے تو اُن کو اپنا منصب چھوڑ کر گھر بیٹھ جانا چاہیئے، لیکن عوام سے جھوٹے وعدوں سے گریز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ رینجرز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کے جو کام سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے تھے، وہ سندھ رینجرز نے انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 665792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش