QR CodeQR Code

کراچی کا مواصلاتی نظام معطل، بیرون شہر سے آنے والی گاڑیوں کو داخلے سے روک دیا گیا

31 Aug 2017 20:28

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر پانی ہونے کی وجہ سے گاڑی خراب ہو جاتی ہیں، بھاری اور بڑی گاڑی ہونے کے باعث انہیں پانی سے نکالنا مشکل ہوتا ہے اور ایسی کوئی سروس بھی موجود نہیں ہے جو پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں مدد کرے۔


اسلام ٹائمز۔ موسلادھار بارش کے باعث کراچی کا اندرون اور بیرون شہر رابطہ منقطع ہوگیا، بیرون شہر سے آنے والی گاڑیوں کو داخلے سے روک دیا گیا، ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں پٹرول پمپس پر کھڑی کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں موسلادھار کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا، درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، شہر کے اکثر علاقوں میں 3 سے 4 فٹ پانی جمع ہے، جس پر ٹرانسپورٹر نے اندرون اور بیرون شہر ٹرانسپورٹ سروس معطل کر دی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر پانی ہونے کی وجہ سے گاڑی خراب ہو جاتی ہیں، بھاری اور بڑی گاڑی ہونے کے باعث انہیں پانی سے نکالنا مشکل ہوتا ہے اور ایسی کوئی سروس بھی موجود نہیں ہے جو پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں مدد کرے۔


خبر کا کوڈ: 665821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/665821/کراچی-کا-مواصلاتی-نظام-معطل-بیرون-شہر-سے-آنے-والی-گاڑیوں-کو-داخلے-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org