QR CodeQR Code

کراچی بارشیں، سندھ حکومت کے وزراء، میئرز، چیئرمین و بلدیاتی نمائندے ایک ٹیم بن کر عوام کی مدد کریں، بلاول بھٹو

31 Aug 2017 23:31

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ منتخب نمائندے اپنے علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنائیں، لوگوں کو مزید نقصان سے بچائیں، یہ وقت الزام تراشی کا نہیں، بلکہ ایک ٹیم بن کر کام کرنے کا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور منتخب نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کے تدارک کیلئے مل جُل کر کام کریں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منتخب نمائندے اپنے علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء، میئرز، چیئرمین اور دیگر بلدیاتی نمائندے ایک ٹیم بن کر عوام کی مدد کریں اور لوگوں کو مزید نقصان سے بچائیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں، بلکہ ایک ٹیم بن کر کام کرنے کا ہے۔


خبر کا کوڈ: 665841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/665841/کراچی-بارشیں-سندھ-حکومت-کے-وزراء-میئرز-چیئرمین-بلدیاتی-نمائندے-ایک-ٹیم-بن-کر-عوام-کی-مدد-کریں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org