QR CodeQR Code

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی ایران میں اپنے ہم منصب سے ملاقات، بارڈر سیکورٹی سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال

20 Apr 2011 12:27

اسلام ٹائمز:ملاقات میں پاک ایران سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمن ملک ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے تو اُن کا ایرانی حکام نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ وزیر داخلہ کی ایرانی ہم منصب مصطفے محمد نجار سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک ایران سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر داخلہ رحمن ملک صدر آصف علی زرداری کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے ایران کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد  اور وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے بھی ملاقات کرینگے۔



خبر کا کوڈ: 66592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/66592/وفاقی-وزیر-داخلہ-رحمن-ملک-کی-ایران-میں-اپنے-ہم-منصب-سے-ملاقات-بارڈر-سیکورٹی-سمیت-دیگر-اہم-ایشوز-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org