0
Wednesday 20 Apr 2011 12:27

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی ایران میں اپنے ہم منصب سے ملاقات، بارڈر سیکورٹی سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی ایران میں اپنے ہم منصب سے ملاقات، بارڈر سیکورٹی سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمن ملک ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے تو اُن کا ایرانی حکام نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ وزیر داخلہ کی ایرانی ہم منصب مصطفے محمد نجار سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک ایران سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر داخلہ رحمن ملک صدر آصف علی زرداری کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے ایران کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد  اور وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے بھی ملاقات کرینگے۔


خبر کا کوڈ : 66592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش