QR CodeQR Code

امریکہ کی دھمکیوں نے پوری قوم کو متحد کر دیا، شفیق الرحمن

3 Sep 2017 10:13

اپنے ایک بیان میں جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسئول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب میلی نگاہ ڈالنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فرض ادا کریں گے لیکن اس کے ساتھ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے بھی اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، امریکہ کی دھمکیوں نے قوم کو متحد کر دیا ہے۔ پاکستان کی جانب میلی نگاہ ڈالنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔


خبر کا کوڈ: 666146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666146/امریکہ-کی-دھمکیوں-نے-پوری-قوم-کو-متحد-کر-دیا-شفیق-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org