QR CodeQR Code

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور خاتون چل بسی، تعداد 16 ہوگئی

5 Sep 2017 15:20

ڈینگی رسپانس یونٹ کیمطابق ڈینگی بخار میں مبتلا 406 افراد اب بھی پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیخلاف مہم جاری ہے، شہر کے بعض متاثرہ علاقوں میں سپرے کرنیوالی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور خاتون خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں دم توڑ گئی، جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف ہسپتالوں میں 1558 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 292 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 135 افراد کو آئسولیشن وارڈز میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج فاطمہ زوجہ اقبال سکنہ تہکال جان بحق ہوگئی۔ خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔ رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی بخار میں مبتلا 406 افراد اب بھی پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خلاف مہم جاری ہے، شہر کے بعض متاثرہ علاقوں میں سپرے کرنے والی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 666623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/666623/پشاور-میں-ڈینگی-سے-متاثرہ-ایک-اور-خاتون-چل-بسی-تعداد-16-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org