QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، مکان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

12 Sep 2017 18:47

انتظامیہ کیمطابق حال ہی میں علاقہ ڈانڈے درپہ خیل واپس آنے والے متاثرین میں سے ایک خاندان کے افراد آج اپنے گھر میں صفائی میں مصروف تھے کہ اس دوران مکان میں پہلے سے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں عرفان اللہ نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) شمالی وزیرستان میں ایک مکان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق حال ہی میں علاقہ ڈانڈے درپہ خیل واپس آنے والے متاثرین میں سے ایک خاندان کے افراد آج اپنے گھر میں صفائی میں مصروف تھے کہ اس دوران مکان میں پہلے سے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں عرفان اللہ نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر 5 افراد کو طبی امداد کےلئے میران شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 668534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668534/شمالی-وزیرستان-مکان-میں-بارودی-سرنگ-کے-دھماکہ-سے-ایک-شخص-جاں-بحق-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org