QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کو انصاف اور تاریخی تناظر میں حل کر دینا چاہیئے، انجینئر رشید

14 Sep 2017 11:49

اننت ناگ میں زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو قیام امن پر دھیان دیکر دشمنی کی بجائے امن کے فائدے بٹورنے پر سوچنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے سرپرست اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے بھارت اور پاکستان کو کشمیریوں کی قربانیوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے پرہیز کرنے کی صلاح دی ہے۔ اننت ناگ میں زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو قیام امن پر دھیان دیکر دشمنی کی بجائے امن کے فائدے بٹورنے پر سوچنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوسکتا ہے بلکہ برصغیر کے لوگوں کی بھلائی کے لئے انہیں مسئلہ کشمیر کو انصاف اور تاریخی تناظر میں حل کر دینا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 668943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/668943/مسئلہ-کشمیر-کو-انصاف-اور-تاریخی-تناظر-میں-حل-کر-دینا-چاہیئے-انجینئر-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org