0
Thursday 14 Sep 2017 11:49

مسئلہ کشمیر کو انصاف اور تاریخی تناظر میں حل کر دینا چاہیئے، انجینئر رشید

مسئلہ کشمیر کو انصاف اور تاریخی تناظر میں حل کر دینا چاہیئے، انجینئر رشید
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے سرپرست اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے بھارت اور پاکستان کو کشمیریوں کی قربانیوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے پرہیز کرنے کی صلاح دی ہے۔ اننت ناگ میں زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو قیام امن پر دھیان دیکر دشمنی کی بجائے امن کے فائدے بٹورنے پر سوچنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوسکتا ہے بلکہ برصغیر کے لوگوں کی بھلائی کے لئے انہیں مسئلہ کشمیر کو انصاف اور تاریخی تناظر میں حل کر دینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 668943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش