QR CodeQR Code

ضلع خضدار کیلئے 5 سو پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان

17 Sep 2017 11:27

آئی جی پولیس نے اس سے قبل خضدار پولیس کیلئے بھی اڑھائی سو آسامیوں کا اعلان کر دیا تھا۔ اس طرح ضلع خضدار میں پولیس کانسٹیبل کی کل 500 آسامیوں پر بھرتیاں ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع خضدار کے لئے 5 سو پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دورہ کرخ کے موقع پر ضلع خضدار میں پولیس نفری کی کمی کی نشاندہی پر ضلع خضدار کے لئے پولیس کانسٹیبل کی اڑھائی سو آسامیوں کا اعلان کر دیا، جبکہ آئی جی پولیس نے اس سے قبل خضدار پولیس کے لئے بھی اڑھائی سو آسامیوں کا اعلان کر دیا تھا۔ اس طرح ضلع خضدار میں پولیس کانسٹیبل کی کل 500 آسامیوں پر بھرتیاں ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 669744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669744/ضلع-خضدار-کیلئے-5-سو-پولیس-کانسٹیبل-کی-آسامیوں-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org