0
Sunday 17 Sep 2017 11:27

ضلع خضدار کیلئے 5 سو پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان

ضلع خضدار کیلئے 5 سو پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ضلع خضدار کے لئے 5 سو پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دورہ کرخ کے موقع پر ضلع خضدار میں پولیس نفری کی کمی کی نشاندہی پر ضلع خضدار کے لئے پولیس کانسٹیبل کی اڑھائی سو آسامیوں کا اعلان کر دیا، جبکہ آئی جی پولیس نے اس سے قبل خضدار پولیس کے لئے بھی اڑھائی سو آسامیوں کا اعلان کر دیا تھا۔ اس طرح ضلع خضدار میں پولیس کانسٹیبل کی کل 500 آسامیوں پر بھرتیاں ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 669744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش