QR CodeQR Code

دہشتگردی کا خاتمہ صرف قومی یکجہتی سے ہی کیا جا سکتا ہے، بلاول بھٹو

17 Sep 2017 23:38

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف عظیم اتحاد کیلئے سرگرم عمل رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک تحصیلدار فواد علی اور چار اہلکار شہید ہوگئے۔ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ صرف قومی یکجہتی سے ہی کیا جا سکتا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف عظیم اتحاد کیلئے سرگرم عمل رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 669869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669869/دہشتگردی-کا-خاتمہ-صرف-قومی-یکجہتی-سے-ہی-کیا-جا-سکتا-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org