QR CodeQR Code

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرا دی

18 Sep 2017 12:06

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ندیم رازی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، ندیم رازی پی ایس 121 کراچی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ سندھ اسمبلی ندیم رازی نے مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس پی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرا دی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ندیم رازی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی، ندیم رازی پی ایس 121 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ندیم بھائی کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہمارے پاس اب تک لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، ہم آج بھی وہی بات کر رہے ہیں، جو پہلے دن کی تھی، جبکہ لوگ ہماری سچائی کی وجہ سے پارٹی میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 669991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669991/مصطفی-کمال-نے-ایم-کیو-پاکستان-کی-ایک-اور-وکٹ-گرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org