QR CodeQR Code

باجوڑ ایجنسی میں اہم کمانڈروں سمیت 23 عسکریت پسندوں نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال دئیے

22 Apr 2011 01:03

اسلام ٹائمز: ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں نے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر آئندہ کیلئے کسی بھی عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے اور آئندہ کیلئے پرامن زندگی گزارنے کا عہد کیا۔ ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں نے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی فورسز کو پیش کیا۔


 باجوڑ ایجنسی:اسلام ٹائمز۔باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں کئی اہم عسکریت پسند کمانڈروں سمیت 23 عسکریت پسندوں نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسزکے حوالے کر دیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 23 عسکریت پسندوں جن میں متعدد اہم عسکریت پسند کمانڈر بھی شامل ہیں، نے ماموند قبائل کے عمائدین اور زعماء کے ایک جرگے کے ذریعے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔
 انہوں نے اس موقع پر قرآن پاک پر حلف اٹھا کر آئندہ کیلئے کسی بھی عسکریت پسند سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے اور آئندہ کیلئے پرامن زندگی گزارنے کا عہد کیا ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں نے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی فورسز کو پیش کیا۔ حکام کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران اب تک دو ہزار عسکریت پسند سرنڈر ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 67005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67005/باجوڑ-ایجنسی-میں-اہم-کمانڈروں-سمیت-23-عسکریت-پسندوں-نے-رضاکارانہ-طور-پر-ہتھیار-ڈال-دئیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org