0
Friday 22 Apr 2011 01:03

باجوڑ ایجنسی میں اہم کمانڈروں سمیت 23 عسکریت پسندوں نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال دئیے

باجوڑ ایجنسی میں اہم کمانڈروں سمیت 23 عسکریت پسندوں نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال دئیے
 باجوڑ ایجنسی:اسلام ٹائمز۔باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں کئی اہم عسکریت پسند کمانڈروں سمیت 23 عسکریت پسندوں نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسزکے حوالے کر دیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 23 عسکریت پسندوں جن میں متعدد اہم عسکریت پسند کمانڈر بھی شامل ہیں، نے ماموند قبائل کے عمائدین اور زعماء کے ایک جرگے کے ذریعے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔
 انہوں نے اس موقع پر قرآن پاک پر حلف اٹھا کر آئندہ کیلئے کسی بھی عسکریت پسند سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے اور آئندہ کیلئے پرامن زندگی گزارنے کا عہد کیا ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں نے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی فورسز کو پیش کیا۔ حکام کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں گزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران اب تک دو ہزار عسکریت پسند سرنڈر ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 67005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش