QR CodeQR Code

ذوالفقار مرزا کے بجائے رحمان ملک کو برطرف کیا جانا چاہئے تھا، حافظ حسین احمد

22 Apr 2011 03:14

اسلام ٹائمز: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو فوری طور پر برطرف کیا جائے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر حملہ بلیک واٹر کے کارندوں نے کیا ہے۔ وہ جمعیت علمائے اسلام کیماڑی ٹاؤن کے زیراہتمام جزیرہ بابا بھٹ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جو مولانا فضل الرحمن پر حملوں کی مذمت میں منعقد ہوا۔ جلسے سے کراچی ڈویژن کے امیر قاری محمد عثمان، قاضی فخرالحسن قاضی، امین الحق، مولانا محمد بلال نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ فوری طور پر مستعفی ہوں ورنہ ان کو برطرف کیا جائے انہوں نے کہا کہ برطرف وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کو کرنا چاہئے تھا لیکن برطرف صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 67022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67022/ذوالفقار-مرزا-کے-بجائے-رحمان-ملک-کو-برطرف-کیا-جانا-چاہئے-تھا-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org