0
Friday 22 Apr 2011 03:14

ذوالفقار مرزا کے بجائے رحمان ملک کو برطرف کیا جانا چاہئے تھا، حافظ حسین احمد

ذوالفقار مرزا کے بجائے رحمان ملک کو برطرف کیا جانا چاہئے تھا، حافظ حسین احمد
کراچی:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر حملہ بلیک واٹر کے کارندوں نے کیا ہے۔ وہ جمعیت علمائے اسلام کیماڑی ٹاؤن کے زیراہتمام جزیرہ بابا بھٹ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جو مولانا فضل الرحمن پر حملوں کی مذمت میں منعقد ہوا۔ جلسے سے کراچی ڈویژن کے امیر قاری محمد عثمان، قاضی فخرالحسن قاضی، امین الحق، مولانا محمد بلال نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ فوری طور پر مستعفی ہوں ورنہ ان کو برطرف کیا جائے انہوں نے کہا کہ برطرف وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کو کرنا چاہئے تھا لیکن برطرف صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 67022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش