QR CodeQR Code

افغان صوبے غزنی میں فضائی حملہ، 7 طالبان ہلاک جبکہ 2 شہری زخمی

19 Sep 2017 20:27

صوبائی گورنر نے ایک بیان میں کہاکہ ہلاک ہونے والے 7 طالبان جنگجوؤں کو دیہاک ضلع میں نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں 2 شہری بھی زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے غزنی میں فضائی حملے میں کمانڈر سمیت 7 طالبان ہلاک اور 2 شہری زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان صوبائی گورنر نے ایک بیان میں کہاکہ ہلاک ہونے والے 7 طالبان جنگجوؤں کو دیہاک ضلع میں نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں 2 شہری بھی زخمی ہوئے تاہم مقامی لوگوں کی جانب سے فضائی حملے میں 3 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان نے فضائی حملے میں طالبان جنگجووں کے محفوظ رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 670391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/670391/افغان-صوبے-غزنی-میں-فضائی-حملہ-7-طالبان-ہلاک-جبکہ-2-شہری-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org