0
Tuesday 19 Sep 2017 20:27

افغان صوبے غزنی میں فضائی حملہ، 7 طالبان ہلاک جبکہ 2 شہری زخمی

افغان صوبے غزنی میں فضائی حملہ، 7 طالبان ہلاک جبکہ 2 شہری زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے غزنی میں فضائی حملے میں کمانڈر سمیت 7 طالبان ہلاک اور 2 شہری زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان صوبائی گورنر نے ایک بیان میں کہاکہ ہلاک ہونے والے 7 طالبان جنگجوؤں کو دیہاک ضلع میں نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں 2 شہری بھی زخمی ہوئے تاہم مقامی لوگوں کی جانب سے فضائی حملے میں 3 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان نے فضائی حملے میں طالبان جنگجووں کے محفوظ رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 670391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش